شہر میں لاک ڈؤان ڈیلاسیس لینے والے مریضوں کو دشواریاں

   

حیدرآباد۔/25 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے سخت اقدامات اور لاک ڈاؤن کے درمیان قلب ، گردہ اور دیگر امراض میں پہلے سے متاثرہ مریضوں کو علاج کیلئے سخت دشواریاں درپیش ہیں۔ بالخصوص ڈیلاسیس لینے والے مریضوں کو اس لئے بھی مشکلات ہیں کہ طبی اشیاء اور ساز و سامان کی سربراہی روک دی گئی ہے ۔ کئی افراد پولیس سختیوں سے خوفزدہ ہوکر باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔