حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : آر ٹی سی کی الکٹرک بسوں میں میٹرو ریل کی طرز پر نشستیں دستیاب کرائی جارہی ہیں ۔ بسوں میں عام نشستوں کے برعکس غیر اے سی الکٹرک بسوں میں نصف نشستیں دونوں طرف ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نشستوں کی اس سہولت سے درمیان میں مزید مسافر کھڑے ہوسکتے ہیں ۔ مہا لکشمی اسکیم متعارف کرانے کے بعد سٹی بسوں میں مسافروں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوگیا جس کے پیش نظر عوام کیلئے دستیاب کرائی جانے والی نئی بسوں میں نشستوں کی پوزیشن کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔ اس طرح کی نشستوں سے مسافروں کو بسوں میں آگے جانے اور پیچھے آنے میں سہولت ہوگی۔۔ 2