شہر کی ایک مندر میں ہنومان مورتی کے ساتھ تھوڑ پھوڑ۔ ایک پر مقدمہ درج

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ مذکورہ شخص نے مورتی اور دوکانات میں نشہ کی حالت میں توڑ پھوڑ کی اور مقامی لوگوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شراب کاعادی ہے۔


نئی دہلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ویسٹ دہلی کے مہیندر پارک کی ایک چھوٹی مندر میں رکھی ہوئی ہنومان کی مورتی کو مبینہ توڑ پھوڑ کے ضمن میں ایک فرد پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کے پاس ایک ویڈیو جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب کے مندر کے پاس ایک شخص لوہے کی سلاخ کے ساتھ کھڑا ہے جہاں پر ہنومان مورتی کونقصان پہنچایاگیاہے۔

اس احاطے کے کچھ دوکانیں بھی نقصان کاشکار ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ مذکورہ شخص نے مورتی اور دوکانات میں نشہ کی حالت میں توڑ پھوڑ کی اور مقامی لوگوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شراب کاعادی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی ا ب تک گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ مقامی لوگوں کی مدد کے ساتھ مذکورہ مندر میں ایک نئی مورتی نصب کردی گئی ہے۔مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں۔

شبہ یہ کیاجارہا ہے کہ مذکورہ شخص نشہ کی حالت میں تھا۔ ہم اس کی تلاش کررہے ہیں“۔ ڈی سی پی نارتھ ویسٹ دہلی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”پولیس خاطی کو پکڑنے کی کوشش میں ہے۔ علاقہ میں امن وامان کا ماحول ہے“۔