شہر کے وسیع علاقوں میں دو دن پانی کی سربراہی بند رہے گی

   

حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) منیجنگ ڈائرکٹر ایم دانا کشور کے مطابق کرشنا مرحلہ 3 پائپ لائن میں مرمت کے کاموں کے پیش نظر 23 اور 24 ستمبر کو پینے کے پانی کی معمول کی سربراہی صاحب نگر، آٹو نگر، جل پلی، شاستری پورم، بنڈلہ گوڑہ، بڈویل، سالار جنگ نگر، حیدر گوڑہ، گولڈن ہائٹس، الا بنڈہ، شیخ پیٹ، مادھاپور، گچی باؤلی، منی کونڈہ، نارسنگی، بوڈ اوپل، سینک پوری، مولا علی، لالہ پیٹ، سنیہا پوری کالونی میں بند رہے گی۔