شہنشاہِ دکن حضرت بابا شرف الدین قبلہ سہروردی ؒ

   

سید خلیل احمد ہاشمی
آپ کا اسم گرامی حضرت مخدوم شرف الدین سہروردی عراقی اور مشہور لقب حضرت بابا شرف الدین ہے ۔ آپ کا پدری نسب حسینی سادات سے ہے ۔ حضرت بابا شرف الدین قبلہ حضرت شیخ الاسلام شیخ شہاب الدین عمر سہروردی کے مرید و خلیفہ ہیں ۔
حضرت بابا شرف الدین قبلہ ؒکی دکن تشریف آوری کے زمانے میں دکن کے اطراف واکناف میں اسلام کے پودے جم رہے تھے شہر و دیہات میں دین محمدیؐ کے جھنڈے قائم ہورہے تھے ۔ حضرت بابا شرف الدین قبلہ ؒ رات دن عبادت الہی میں مشغول اور مریدین کی ہدایت و تلقین میں مصروف رہتے ۔ اکثر ہنود آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور آپ کے حُسن واخلاق سے فیض پاتے اور کشف و کرامات کو دیکھ کر خدمت بجالاتے اور اکثر آپ کی ہدایت سے داخل اسلام ہوجاتے ۔ چونکہ آپ ہر ایک کے ساتھ نہایت ہی اخلاق سے پیش آتے تھے‘ چاہے وہ راجہ ہو یا پرجا جس کی وجہ اہل ہنود آپ کے پاس صبح و شام جوق درجوق آتے تھے آپ صاحبِ کشفت و کرامات مقبول خاص و عام تھے جو زبان مبارک سے فرماتے تھے وہی ہوتا تھا اور لوگ اپنی کامیابی حصول مراد کے لئے امداد چاہتے تھے۔ اور آپ ہر ایک کی مدد فرماتے تھے‘ اس لئے روز بروز اُن کا اعتقاد بڑھتا گیا ۔
حضرت بابا شرف الدین قبلہ ؒ ۱۹؍ شعبان ۶۸۷ھ۱۰۱ برس کی عمر میں اس جہاں فانی کو الوداع کیا ۔