جموں،11مئی(یو این آئی) جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے کی گئی شیلنگ کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر محمد امتیاز کو آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پُرعزم خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید افسر کو یاد کرتے ہوئے کہاکہسب انسپکٹر محمد امتیاز نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، اُن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جموں و کشمیر کے عوام اُن کی دلیرانہ خدمات کے لیے ہمیشہ ممنون رہیں گے ۔’ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
جنگ بندی معاہدہ سے عین قبل اودھم پور ہوائی بیس پر پاکستانی حملہ میں ایک جوان موت
جموں، 11 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے کچھ دیر پہلے ہی جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں ہوائی بیس پر پاکستانی ڈورن کا ایک ٹکڑا لگنے سے ایک فوجی جوان کی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور ہوائی بیس پر تعینات راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی جوان پاکستانی ڈرون کا ایک ٹکڑا لگ جانے سے زخمی ہوا، جس کو وہاں تعینات فوج نے ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے چند گھنٹے پہلے پیش آیا۔