شیخ حسینہ کے بیٹے کا بنگلہ دیش سے اظہارِ لاتعلقی

   

لندن: 15 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر ہندوستان فرار ہونے والی معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے بنگلہ دیش سے ہی لاتعلقی ظاہر کر دی ہے ۔سجیب واجد جو اپنی والدہ کے دور اقتدار میں اُن کے مشیر بھی رہے اور بنگلہ دیش میں حکومت خاتمے کے وقت امریکہ میں موجود تھے ۔ انہوں نے عوامی احتجاج اور دباؤ پر شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکر ہندوستان فرار ہونے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جو ان کی بنگلہ دیش سے نام نہاد محبت کا بھید کھولتا ہے ۔ سجیب واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مستقبل سے اب ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔