حیدرآباد ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں حال ہی میں چمپین بننے والی ہندوستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور نائب کپتان شیخ رشید کو آئندہ منعقد ہونے والے آئی پی ایل میگا ہراج میں حصہ لینے کے لئے انتظارکرنے کی صورتحال پیدا سامنا ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل ہراج کے لئے چند شرائط نافذکئے ہیں۔آئی پی ایل میں شرکت سے قبل کھلاڑی کوگھریلو کرکٹ میں کم از کم ایک میچ کھیلنا یا لسٹ اے گیم میں شرکت لازمی ہے اور وہ ہی اس ہراج کے لئے اہل ہوئیں گے۔ اگر گھریلو کرکٹ نہ کھیل پانے کی صورت میں ہراج تک عمر کے 19 سال مکمل کرنا لازمی ہے ، تاہم فی الحال عالمی چمپین بننے والی انڈر19 ٹیم کے تقریباً 8 کھلاڑی ان شرائط کی تکمیل نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہندوستان کو عالمی چمپین بنانے میں اہم رول ادا کرنے والے شیخ رشید، دنیش بانا، روی کمار، نشانت سندھو جیسے کھلاڑی ہراج کے موقع سے محروم ہو جانے کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تاہم بورڈ کے ذرائع کے بموجب اس معاملے میں بی سی سی آئی کی جانب سے ہمدردانہ غور کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب17 فروری سے جاریہ سیزن کا رانجی سیزن ٹرافی کا آغاز ہو رہا ہے۔ مختلف ریاستوں کے اسوسی ایشن سے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کا موقع نہیں ہے کیونکہ 12 اور 13 فروری کو آئی پی ایل ہراج کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس میگا ہراج میں جملہ 590 کرکٹرس اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں 228 بین الاقوامی کھلاڑی ،355 نوجوان کھلاڑی اور7 اسوسی ایٹ ممالک کے کرکٹرس ہیں۔ ن