شیخ عبدالحمید کامن ویلتھ ٹین پن باؤلنگ نیٹ ورک کے پہلے ہندوستانی چیئرمین

   

لندن :ہندوستانی ٹین پن باؤلنگ میں ٹریل بلیزر شیخ عبدالحمید کو کامن ویلتھ ٹین پن باؤلنگ نیٹ ورک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ جو کسی ہندوستانی کیلئے ایک سنگ میل ہے۔اس باوقار عہدے پر فائز ہونے والے وہ پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ کھیل کیلئے اپنی بے مثال لگن کیلئے اپنی منفرد شناخت رکھنے والے عبدالحمید نے ہندوستانی ٹین پن باؤلنگ کو عالمی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا قائدانہ کردار نہ صرف ہندوستان بلکہ دولت مشترکہ کے ممالک میں کھیل کو آگے بڑھانے کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔