شیخ محمد انور ہیڈ کانسٹبل کو بیسٹ ایوارڈ

   

جگتیال۔ 28؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ شیخ محمد انور ہیڈ کانسٹیبل سی آئی سیل ڈی یس پی جگتیال کو ان کی نمایاں خدمات پر بیسٹ ڈیوٹی ایوارڈ75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جگتیال ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ضلع یس پی سنپریت سنگھ کے علاوہ دیگر افسران اور عوامی منتخب نمایندے موجود تھے شیخ انور کو ایوارڈ ملنے پر مختلف گوشوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔