شیخ محمد بن زاید النہیان اور بنجامن نتن یاہو نوبل امن انعام کیلئے نامزد

,

   

ابو ظہبی: ابو ظہبی کے ولیعہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بِن زاید النہیان اور اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کردیا گیا۔نوبل امن انعام کیلئے یہ نامزدگیاں دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور ولیعہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگیوں کی درخواست نوبل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ان دونوں اعلی قومی رہنماوں کو نوبل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔