شیواجی شوبھا یاترا میں سنگباری

   

حیدرآباد۔ مولا علی علاقہ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے شیواجی شوبھا یاترا کے دوران ہلکی سی سنگباری کی ۔ تفصیلات کے بموجب شوبھا یاترا کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد مولا علی میں بعض عمارتوں سے نامعلوم افراد نے سنگباری کی جس پر یاترا کو وہیں روک کر احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجیوں نے سنگباری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔