حیدرآباد ۔8۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی پی شیودھر ریڈی کو اسٹیٹ سیکوریٹی اڈوائزر کے طور پر مقرر کرنے کے معاملہ میں عبوری حکم التواء سے انکار کیا۔ جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے ٹی دھن گوپال راؤ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی جس میں احکامات تقرر پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ۔ درخواست گزار نے عدالت سے خواہش کی کہ شیودھر ریڈی کو انچارج ڈی جی پی مقرر کئے جانے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی یکسوئی تک اس جی او کو معرض التواء میں رکھنے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے عبوری حکم التواء سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کو تقرر کا اختیار حاصل ہے۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے آئندہ سماعت 25 جون کو مقرر کی۔1/k