شیوراج کا مدن لال ڈھینگرا کو خراج

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے شہید آزادی پسند مدن لال ڈھینگرا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے رہائش گاہ کے دفتر واقع آڈیٹوریم میں ان کی تصویر پر گلہائے عیقدت پیش کیا۔سرکاری معلومات کے مطابق شہید مدن لال ڈھینگرا 18 ستمبر 1883 کو صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے ۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے یونیورسٹی کالج لندن میں داخلہ لیا۔ لندن میں مسٹر ڈھینگرا نامور قوم پرست مسٹرونائک دامودر ساورکر اور شیام جی کرشنا ورما سے رابطے میں آئے ۔ وہاں کے تمام محب وطن خودی رام بوس، کنہائی لال دت، ستیندر پال اور کاشی رام جیسے انقلابیوں کو دی گئی سزائے موت سے بہت ناراض تھے ۔