بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اسمارٹ سٹی گارڈن میں مولشری اور گل مہر کے پودے لگائے ۔ بھوپال کی نوپور کنج سوسائٹی کے اراکین نتیش جین، ڈاکٹر کمودنی شرما، ہیمنت پاڈودے ، سنجے کھوشال اور ریچا جین نے بھی پودے لگائے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق سوسائٹی کے ممبران کی جانب سے ہر اتوار کو اپنے رہنے کی جگہ کی صفائی کرکے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ عام آدمی اور راہگیروں کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سوسائٹی اپنے دونوں باغات میں ہر ماہ پودے لگانے کا خصوصی پروگرام منعقد کرتی ہے اور اس کی خوبصورتی کے لیے فوارہ بھی لگایا گیا ہے ۔