شیو سینا بہار انتخابات میں پچاس امیدوار اتارے گی

   

ممبئی: شیوسینا بہار کے اسمبلی انتخابات میں پچاس امیدوار اتارے گی ان خیالات کا اظہار آج یہاں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کے پارٹی سربراہ و وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے نے پارٹی کے دیگر عہدیداران سے مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے انیل دیسائی نے مزید کہا کہ جلد ہی ایک اعلی سطحی وفد بہار روانہ کیا جائے گا جو امیدواروں کا انتخاب کریگا اور اگر بہار انتخابات میں فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت والے معاملے کو برسراقتدار نتیش کمار کی پارٹی یاپھر بی جے پی کی جانب سے انتخابات کا موضوع بنانے کی کوشش کی گئی اور مہاراشٹرا کو بدنام کرنے کی کوشش تو شوسینا اسکا منہ توڑ جواب دیگی ۔