صادق خان تیسری بار لندن کے میئرکا انتخاب لڑیں گے

   

لندن : پاکستانی نڑاد لندن کے میئر صادق خان تیسری بار میئرکا انتخاب لڑیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبرپارٹی نیصادق خان کو 2024 کے میئر لندن کے الیکشن کیلئے اپنا امیدوار چن لیا ہے۔حکومت پاکستان کا میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلانخیال رہیکہ صادق خان پہلی بار 2016 اور دوسری بار 2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے اور اگر وہ آئندہ الیکشن میں بھی لندن کے میئر منتخب ہوگئے تو وہ لندن کی میئر شپ تیسری بار سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے۔صادق خان کا کہنا ہیکہ لندن کا میئر ہونا دنیا کی سب سے بہترین نوکری ہے، مجھے فخر ہیکہ لیبر پارٹی کے ارکان نے لندن کے میئرکے لیے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے۔