صارفین کے مصارف کے سروے سے تفصیلات جاری کرنے، قومی و عالمی ماہرین کا مطالبہ

,

   

نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کے 200 سے زائد ماہرین تعلیم نے حکومت کے نام کھلا مکتوب روانہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 2017-18ء کے مصارف کے اشاریہ کا سروے جاری کیا جائے جس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں نوبل انعام یافتہ انگس ڈیئن، تھامس پیکٹی اور جیاتی گھوش اور دوسرے شامل ہیں۔ سروے کے ایک افشاء شدہ نمونے میں بتایا گیا ہیکہ چار عشروں میں پہلی مرتبہ ہندوستانی صارفین کی طرف سے خرچ میں کمی دیکھی گئی ہے۔