صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی میں حکومت سنجیدہ: سرینواس ریڈی

   

حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر مال سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق جلد صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی کی تفصیلات کا اعلان کریگی ۔ انہوں نے امکنہ اراضی مسئلہ پر ایک بیان میں بتایا کہ نئی دہلی کے حالیہ دورہ کے موقع پر صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کو اراضی کی نشاندہی اور تقسیم کے طریقہ کار طئے کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل کے عہد کی پابند ہے۔ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچتے ہوئے حکومت اراضی فراہم کرنے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امکنہ اراضی کسی موزوں مقام پر رہے گی تاکہ صحافیوں اور ان کے افراد خاندان کی بھلائی ہوسکے۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ دو دہے کے انتظار کے بعد تحمل سے کام لیں۔1؍F