صحافی کے قاتل کو ریفائنری سے سپاری

   

ممبئی : ایک سال قبل صحافی ششی کانت واریشے کا قتل ہوگیا تھا ۔ ’فاربیڈن اسٹوریز‘ اور انڈین ایکسپریس نے اراضیات کے مشکوک سودوں پر ان کی پیش کردہ کہانیوں کو کافی اجاگر کیا تھا ۔ واریشے کے مبینہ قاتل پنڈری ناتھ امبیڈکر سے متعلق کاغدات کی حصولیابی ہوئی ہے جس میں ایک ریفائنری پراجکٹ کی مشتبہ سودے بازی میں ہندوستانی سیاستداں اور دیگر بیورو کریٹس ملوث پائے گئے تھے ۔ واریشے کا تعلق مہاراشٹرا کے کونکن علاقہ سے تھا اور وہ مہا نگری ٹائمز نامی ایک مقامی اخبار میں رپورٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔