صحت اور رمضان

   

ڈاکٹر قمر حسین انصاری
کچھ ہدایتیں رمضان کیلئے
دوران رمضان ہماری غذائیں عام دنوں سے مختلف نہیں ہونی چاہئیں ۔
کن چیزوں سے پرہیز کریں
٭ تلن اور مرغن غذائیں
٭ بہت زیادہ میٹھی غذائیں
٭ سحر میں چائے اور قہوہ (Coffee)
٭ سگریٹ نوشی ، تمباکو نوشی اور گٹکھا وغیرہ
کونسی غذائیں کھائیں
l دیر سے ہضم ہونے والی غذائیں جیسے گیہوں کی روٹی ، بارلی ، حلیم ، کھجور ، بادام ، تربوز ، موز ، سیب وغیرہ ۔
l (Drink) افطار اور سحر کے بیچ زیادہ سے زیادہ پانی ، سوپ (Soup) یا شربت پئیں تاکہ روزہ میں جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ۔
دوران رمضان عام طبی مسائل
اور اُن کا تدارک
٭ قبض (Constipation)
وجہ : مرغن غذاؤں کا زیادہ اور پانی کا کم استعمال ۔
علاج : زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور غذا میں Fibre یا Bran یعنی ریشے دار اور بھوسی والی غذائیں ، ترکاریاں استعمال کریں ۔ ریشہ دار غذاؤں (Fibre) کو ریشہ بہ ریشہ استعمال کریں۔
بدہضمی اور گیس
Indigestion & wind
وجہ : زیادہ مقدار میں کھانا ، مرغن اور مرچ مسالوں کا استعمال ، انڈے ، گوبھی اور Softdrinks جیسے کوکا کولا وغیرہ کا استعمال۔
علاج : مذکورہ بالا چیزوں سے پرہیز اور غذا میں اجمور (Ajmor) کا اضافہ ۔
سُستی Lethargy
عموماً دوپہر کے بعد محسوس ہوتی ہے ۔
وجہ : پانی اور نمک کی کمی
علاج : صبر کریں ، افطار اور سحر کے بیچ پانی اور نمک کا زیادہ استعمال کریں۔
سردرد (Headache)
وجہ : جو لوگ ، چاپئے ، قہو یا تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں اُن میں اکثر سردرد ہوتا ہے۔ نیند کی کمی اور بھوک سے بھی ہوسکتا ہے ۔
علاج : رمضان سے پہلے ہی تمباکو نوشی اور چائے کی عادت میں کمی کریںاور اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لائیں تاکہ نیند پوری ہوسکے۔
رگوں اور پٹھوں میں جکڑن (Muscle Cramps)
وجہ : غذا میں کیلشیم ، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی کمی ۔
علاج : کھجور ، سبز ترکاری ، پھل ، دودھ اور اُس سے بنی اشیاء جیسے مسکہ وغیرہ ۔
معدہ کا زخم اور تیزابیت
معدہ کا زخم (Peptic Ulcer) اور تیزابیت (Acidity)میں روزہ کے دوران خالی پیٹ میں شدت پیدا ہوسکتی ہے ۔ مرچ مسالے ، قہوہ اور کوکا کولا جیسے مشروبات کا استعمال مزید شدت پیدا کرسکتا ہے ۔
علاج : Pantodac ، Rabeprazole ، Rantac جیسی موثر دوائیں موجود ہیں ۔ اپنے طبیب سے مشورہ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
گردوں میں پتھری
اگر گردوں میں پتھری (Kidney Stone) کے مریض روزہ کھ رہے ہیں تو اُنھیں چاہئے کہ افطار اور سحری کے بیچ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ۔
جوڑوں کا درد (Joint Pains)
معمر حضرات اور گٹھیا (Arthritis) کے مریضوں میں قیام الصلوٰۃ کی کثرت سے جوڑوں میں درد کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
علاج : وزن کم کریں ، رمضان سے پہلے ہی پیروں کی ورزش شروع کردیں تاکہ دوران رمضان جوڑوں پر بار نہ پڑنے پائے۔ اگر مناسب سمجھیں تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
رمضان اور مریضوں کے مسائل (Ramadan and Patients)
٭ دنیا بھر میں لاکھوں ، ایسے مسلمان جو ذیابیطں (Diabetes) مرض کے شکار ہیں روزہ رکھتے ہیں ۔ اُنھیں بالعموم کوئی مسئلے پیدا نہیں ہوتے ۔ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے صبح کی دوائیں افطار کے بعد اور رات کی دوائیں سحر میں کھائیں۔
البتہ ایسے مریض جن کا انحصار انسولین (Insulin) پر ہوتا ہے اُنھیں روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
٭ ایسے لوگ جن میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی وجہ گردے برابر کام نہیں کرتے (CKD) ۔ یا جن میں پتھری بننے کا زیادہ رُجحان ہوتا ہے اُنھیں بھی روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
٭ دمہ (Asthma) کے مریض جو کنٹرول میں ہیں روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اپنی دوائیں اور Inhalers (Long Acting) کا استعمال سحر میں اور افطار میں کرسکتے ہیں ۔
٭ دل کے زیادہ تر مریض (Heart Patients) جو کنٹرول میں ہیں ۔ اپنے طبیب کے مشورہ سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔
٭ روزہ رکھنے سے کمر کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے ۔
(مزید تحقیق جاری ہے )
رمضان اور مریضوں کے مسائل (Ramadan and Patients)

عوامی