نئی دہلی : صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے جمعرات کو سرکاری ملکیت والی نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) اور آندھرا پردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ۔این ایس آئی سی کے درمیان یہاں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر نارائن رانے کی موجودگی میں مفاہمت نامہ ( ایم او یو) پر دستخط ہوئے ۔ معاہدے کے مطابق،این ایس آئی سی صحت سے متعلق خدمات کے شعبے میں آندھرا پردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری بی بی سوین اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔مفاہمت نامہ پراین ایس آئی سی کے چیئرمین اور جنرل منیجر گورنگ دکشت اور اے ایم ٹی زیڈ کے چیئرمین اور جنرل منیجرجتیندر شرما نے دستخط کئے ۔