صدرجمہوریہ کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 157 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جمعہ کے روز ان کے سمادھی استھل راج گھاٹ پہنچ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مُرمو اور مودی نے وہاں منعقدہ سرو دھرم دعائیہ مجلس میں بھی شرکت کی۔صدرِ جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تمام شہریوں کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 157 ویں جینتی پر عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی اور ان کے اصولوں کا عالمی برادری میں وسیع پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے ۔