بھوپال، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مدھیہ پردیش کے گورنر منگوبھائی پٹیل کو تین کتابیں یہاں راج بھون میں تحفہ میں دیں۔خاتون اول سویتا کووند،وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی اس دوران موجودتھے ۔سرکاری معلومات کے مطابق صدر جمہوریہ کے ذریعہ گورنر پٹیل کو تحفہ میں دی گئی کتابوں میں ‘مہاتما گاندھی چترمے جیون گاتھا’،‘سیلیکٹڈ پینٹنگس آف راشٹرپتی بھون’ اور صدر کووند کے دفتر کے تیسرے سال کی اہم تقریروں کی کتاب ‘لوکتنتر کے سور’شامل ہیں۔