صدر جمہوریہ کووند کو نائب صدر کی مبارکباد

   

نئی دہلی۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو تین سال کا دور اقتدار پورا کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پُر وقار برتاؤ سے صدر کے عہدے کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ۔ نائیڈو نے کہا،‘‘ ملک کے صدر کے طورپر سب سے پُر وقار عہدے پر رام ناتھ کووند جی کو آج تین برس ہوئے ۔ان کی شخصیت کی نرمی ، سخاوت اور دلی قربت سے اپنائیت کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ آپ نے اس معزز عہدے کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے ۔’’نائب صدر جمہوریہ نے کہا،‘‘پچھلے تین برسوں میں مجھے آپ کے ساتھ قوم کی ترقی کے لئے کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔