صدر نشین اقلیتی فینانس کارپوریشن کا جائزہ اجلاس ، اسکیمات پر موثر عمل آوری کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال نے آج کارپوریشن کی اسکیمات اور سرگرمیوں پر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبسیڈی لون، خواتین میں سیونگ مشینوں کی تقسیم، ٹریننگ ایمپلائمنٹ پروگرام کیلئے حکومت سے درکار بجٹ کے حصول کی مساعی کی جائے گی۔ عبید اللہ کوتوال نے کہا کہ وہ اقلیتوں کی معاشی ترقی کیلئے نئی اسکیمات کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سبسیڈی اسکیم کے تحت قرض فراہم کئے جائیں گے اور موجودہ اسکیمات کو مزید بہتر انداز میں عمل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔1