صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی آج نئی ذمہ داری سنبھالیں گے

   

ریاستی وزراء ‘ ایم ایل سی کے کویتا اور دیگر قائدین کی شرکت کا امکان
حیدرآباد۔19 جولائی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین 21 جولائی کو 11 بجے دن وزراء‘ رکن کونسل مسز کے کویتا کے علاوہ دیگر قائدین کی موجودگی میں نئی ذمہ داریوں کا جائزہ لیں گے ۔ صدر اردو اکیڈیمی کے عہدہ پر حکومت کی جانب سے نامزدگی کے بعد انہو ںنے مسز کے کویتا کی شہر میں عدم موجودگی کے سبب عہدہ کا جائزہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اب جبکہ کے کویتا واپس ہوچکی ہیں تو وہ اپنے عہدہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ 21جولائی کو تقریب میں وزراء مسٹر ویمولہ پرشانت ریڈی ‘ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ ‘ مسٹر کے ایشور ‘ محترمہ کے کویتا کے علاوہ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین وقف بورڈ ‘ جناب الحاج محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی ‘ جناب اسحق امتیاز صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور دیگر موجود رہیں گے۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین نے بتایا کہ جائزہ لینے کے فوری بعد اردو اکیڈیمی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور اب تک جن اسکیمات کو روکا گیا تھا ان تمام کے احیاء کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ جائزہ حاصل کرنے کے بعد اردو کی ترقی و ترویج کیلئے حکومت کی پالیسی کو قابل عمل بنانے اقدامات کئے جائیں گے علاوہ ازیں بجٹ کی قلت کو دور کرنے حکومت سے نمائندگی کرکے اکیڈیمی کے بجٹ میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ جناب خواجہ مجیب الدین نے کہا کہ اردو اکیڈیمی کے ذریعہ اردو کے فروغ اور اشاعت کیلئے نئی اسکیمات کی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔م