صدر کووند ، وزیراعظم مودی اور دیگر قائدین کی دیوالی مبارکباد

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی ، صدر کانگریس سونیا گاندھی و دیگر قائدین نے آج چراغوں کے تہوار’دیوالی‘ کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ کووند نے ہفتے کو ٹویٹ کیا کہ دیوالی کے موقع پر میں سبھی عوام اور بیرون ملک میں مقیم سبھی ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب خوشحال اور صحت مند رہیں۔کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی نے سب کی خوشحالی کی دعا کی ہے ۔ سونیا گاندھی نے اس موقع پر ملک کے کورونا کی وبا اور اقتصادی بحران کی زد سے نکلنے اور خوشحال ہونے کی دعا کی ہے ۔ راہول گاندھی نے عوام کے نام ٹوئیٹ کیاکہ آپ سبھی کو دیوالی کی مبارکباد ۔