صدر کووند کی پڈوچیری میں آمد

   

پڈوچیری، 23 دسمبر (سیاستڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ پڈو چیري کے دو روزہ دورے پر پیر کے روز یہاں پہنچے ۔ مسٹر کووند کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی، وزیر اعلی وی ناراین سوامی اور ریاستی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا ۔اس کے بعد مسٹر کووند پڈو چیري یونیورسٹی کیلئے روانہ ہو گئے ۔ جہاں وہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر کووند آج اورو یلی اور شری اروند آشرم کا بھی دورہ کریں گے ۔ راج بھون میں رات کے قیام کے بعد وہ منگل کی صبح کرائکال علاقے کا دورہ کریں گے ۔ اس کے بعد مسٹر کووند دہلی روانہ ہو جائیں گے ۔