بیروت: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے 9 جنوری 2025ء کو صدر مملکت کے انتخاب کیلئے ایوان کا اجلاس طلب کیا ہے۔ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کا یہ اجلاس حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے ایک دن بعد آج جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے 9 جنوری کو جمہوریہ کے صدر کے انتخاب کیلئے ایوانِ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاقِ رائے کے فقدان کی وجہ سے اس عہدے پر دو سال سے زیادہ عرصے سے انتخاب نہیں ہوسکا‘‘۔اکتوبر 2022ء کے آخر میں سابق صدر میشل عون کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے پارلیمنٹ صدر کے انتخاب میں 12 بار ناکام ہو چکی ہے۔ کسی بھی جماعت کے پاس پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی جماعت اپنا امیدوار کامیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے چہارشنبہ کو اس امید کا اظہار کیا تھا کہ یہ جنگ بندی “لبنان میں ایک نیا باب رقم کرے گی اور اس کے نتیجے میں صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا”۔نبیہ بری نے عہدہ خالی ہونے کے دو سال بعد ایک تقریر میں “جمہوریہ کے صدر کا جلد انتخاب عمل میں لانیکا مطالبہ کیا۔