لندن: پرانی اشیا کی سیل سے خریدی جانے والی 30 ڈالر کی پینٹنگ کئی سو برس قبل کا شاندار شاہکار ثابت ہوئی اور ماہرین نے اس کی کم سے کم قیمت 10 ملین تجویز کی گئی ہے۔لندن میں واقع نوادرات کے مشہور نیلام گھر اے جی نیوز گیلری کے مطابق یہ پینٹںگ 2017 میں یارڈ سیل سے خریدی گئی تھی جس میں لوگ اتوار کو گھر کے باہر اپنی پراٹی اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ یہ تصویر درحقیقت نشاۃ الثانیہ کے مشہور مصور البریخت دیورر نے بنائی تھی۔ البریخت ایک مشہور تاریخی فنکار تھا جس کا انتقال 1528 میں ہوا تھا۔اس ڈرائنگ کا موضوع ’دی ورجن اینڈ چائلڈ‘ تھا۔ اگرچہ البریخت کے سارے شاہکار دریافت ہوچکے ہیں لیکن یہ اہم تصویر ماہرین سے اوجھل تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک نایاب تصویر قرار دیا گیا ہے۔گیلری سے وابستہ قدیم شاہکاروں کے ماہر کلیفرڈ شورر کے مطابق یہ تصویر 1503 میں مکمل کی گئی تھی۔ آخر میں یہ کتابوں کی دکان کے ایک مالک تک پہنچی اور اس کے بعد سے اب آرٹ گیلری کے پاس ہے۔ تاہم اس کی تصدیق کے لیے بہت محنت کی گئی ہے کیونکہ ایسے کئی دعوے پہلے بھی جعلی ثابت ہوتے رہے ہیں۔