صفدر نے لاس ویگاس میں گولڈ میڈل جیتا

   

لاس ویگاس۔ حیدرآباد کے باڈی بلڈر صفدر علی مرزا نے لاس ویگاس امریکہ میں منعقدہ مسٹر یونیورس مقابلوں میں پیرا زمرہ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ورلڈ فٹنس فیڈریشن (ڈبلیو ایف ایف) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس چمپئن شپ میں دنیا بھرکے 44 ممالک سے شرکاء نے مقابلہ کیا۔ صفدر نے ایکسٹریم باڈی زمرے میں سلور میڈل حاصل کیا۔ اس طرح یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے واحد کھلاڑی بنے جنہوں نے ایونٹمیں دو میڈلس جیتے۔