صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے گریجویٹس کو مشورہ

   

گیتم یونیورسٹی کے کانوکیشن سے ڈاکٹر ونے کا خطاب
حیدرآباد 31 جولائی (پریس نوٹ) گیتم ڈیمڈ ٹوبی یونیورسٹی حیدرآباد کا 13 واں کانوکیشن 30 جولائی کو منعقد ہوا جس میں سنٹر فار سلیولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی (سی سی ایم بی) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ونے کے نندی کوری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے گریجویٹس کو مشورہ دیا کہ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں اور ترقی کے منازل طے کرنے کی جستجو کریں۔ ناکامیوں سے مایوس نہ ہوں بلکہ ناکامیوں سے سیکھیں اور کامیابی کی راہیں تلاش کریں۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے گیتم کے صدر ایم سری بھرت نے گریجویٹس کو مشورہ دیا کہ وہ اچھی نالج پیدا کریں ان کا کیرئیر شاندار ہوسکے۔ کانوکیشن تقریب کے سلسلہ میں بچہ مزدوری کے خلاف کام کرنے والی جہدکار پروفیسر شانتا سنہا اور تلگو لٹریچر میں خدمات کے لئے تلگو ناولسٹس اے نوین کو اعزازی ڈاکٹریٹ (ڈی لٹ) کی ڈگریاں پیش کی گئیں۔ گیتم کے پرو وائس چانسلر (اکیڈیمکس) پروفیسر جئے شنکر ای واریار نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس کانوکیشن میں طلبہ کو ڈگریاں، گولڈ میڈلس اور رینک سرٹیفکٹس پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر ڈی گونا سیکرن رجسٹرار نے شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں گیتم چانسلر ڈاکٹر ویریندر سنگھ چوہان، وائس چانسلر پروفیسر دیانند سداوتم، پروفیسر ڈی ایس راؤ، پرو وائس چانسلر ڈینس پروفیسر امیت بھدرا، پروفیسر پی راما راؤ، پروفیسر وجیہ شیکھر، مسٹر سید اکبرالدین، گیتم سکریٹری ایم بھردواج، ریزیڈنٹ ڈائرکٹر ڈی وی وی ایس آر ورما اور دوسروں نے شرکت کی۔