صنعت کاروں کو G-20 عشائیہ میں مدعو نہیں کیا گیا: حکومت کی وضاحت

   

نئی دہلی: حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ملک کے نامور صنعت کاروں کو G-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ خصوصی عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے ۔ پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک یونٹ نے جمعہ کو بتایا کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ G-20 سربراہی اجلاس کے دوران ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ خصوصی عشائیے میں معروف صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے کیونکہ خصوصی عشائیہ میں کسی صنعتکار کو مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔


ہندوستان کو سب سے بڑی سوپر پاور کے طور پر دیکھنا ہر ہندوستانی کی خواہش: یوگی
گورکھپور: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سال 2047 میں جب ملک آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا، ہر محب وطن ہندوستانی ہندوستان کو قابل، مضبوط اور دنیا کی سب سے بڑی سوپر پاور کے طور پر دیکھنا پسند کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے جمعہ کی صبح گورکھپور میں واقع گورکھناتھ مندر میں میری مٹی میرا دیش پروگرام کے دوران کہا کہ ہر ہندوستانی ملک کو دنیا کی قیادت کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نیو انڈیا کی 140 کروڑ آبادی کو اگلے 25 سالوں کے لیے ایک تفصیلی ایکشن پلان کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع دیا۔