صوبہ جزون میں ہیضہ پھیلنے سے 12کی موت۔ افغانستان

,

   

کابل۔ افغانستان کے جزون صوبہ میں جون سے ہیضہ کی بیماری پھیلی ہوئی ہے جس کے وجہہ سے ا ب تک12لوگوں کی موت ہوگئی ہے‘ ایک محکمہ صحت کے اہلکار کی جانکاری کے مطابق 18000معاملات درج ہوئے ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی نے مذکورہ عہدیدار کے رپورٹرس کو دئے گئے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ”جملہ 18000لوگ ہیضہ سے متاثر ہوئے ہیں او راس کی وجہہ آلودہ پانی کا استعمال اور طبی خدمات کا ابتر انتظام ہے“۔

مذکورہ عہدیدار نے مزیدکہاکہ مقامی انتظامیہ نے یونیسیف کی معاشی مدد سے صوبہ میں صحت سے متعلق ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پانچ ردعمل ٹیمیں قائم کی ہیں