ضرورت مندوں کو غذا ، ادویات دستیاب کرائیں کانگریس کی ورکرس سے اپیل

   

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اپنے ورکرس سے کہا کہ کورونا وائرس خطرہ کے تناظر میں ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان جن لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انہیں غذا اور ادویات دستیاب کرانے کے جتن کریں۔ پارٹی نے اپنے ایم پیز سے بھی اپیل کی کہ اپنے ایم پی ایل اے ڈی فنڈس سے عطیے جاری کریں تاکہ موجودہ بحران میں ضرورت مندوں کی مدد ہوجائے۔ اس ضمن میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے تمام ایم پیز اور پی سی سی سربراہان کو مکتوب لکھا ہے۔