ضعیف خاتون کو نامعلوم کار ٹکر مار کر فرار

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے عنبر پیٹ علاقہ میں ہٹ ان رن کا واقعہ پیش آیا ۔ ایک کار نے ضعیف خاتون کو ٹکر دینے کے بعد فرار اختیار کرلی ۔ پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار بے قابو کار جس کی تلاش جاری ہے اس کار نے راہگیر ضعیف خاتون کو روند دیا اور ڈرائیور کار کے ساتھ گوشہ گمنامی میں چلا گیا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے ٹکر دینے کے بعد کار فرار ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق اس ضعیف خاتون کی شناخت میتالااماں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ حادثہ صبح کے اوقات وینائک نگر میں پیش آیا ۔ خاتون کچرا پھینکنے کے لیے اپنے مکان سے نکلی تھی ۔ اس دوران ایک بے قابو تیز رفتار کار نے اس ضعیف خاتون کو ٹکر دے دی ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کار حادثہ کے فوری بعد فرار ہوگئی ۔ حادثہ اپل اور عنبر پیٹ کی اہم شہراہ پر پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع