ضعیف ماں پر ظلم، بیٹے اور بہو کو دو سال قید اورجرمانہ

   

حیدرآباد ۔22جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی ایک مقامی عدالت نے جائیداد کیلئے ماں پر ظلم کرنے والے بیٹے اور بہو کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ہلز کالونی نریٹمیٹ کی رہنے والی 70 سالہ بیوہ پریما کماری کے شوہر کا انتقال ہوگیا ، اسے دو لڑکے اور ایک لڑإی ہے ۔شوہر کی موت سے قبل ہی دونوں بیٹوں کو جائیداد تقسیم کردیگئی لیکن بڑا بیٹا امیت کمار اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ماں کے نام پر موجود مکان کو ہڑپنے کیلئے کئی طرح سے ستایا کرتا تھا ۔ اس کی ماں نے تنگ آکر 2015ء میںنریٹمیٹ پولیس اسٹیشن میں بیٹے کے خلاف شکایت درج کروائیتھی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد امیت کمار کے خلاف ملکاجگری عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جس پر عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امیتکمار اور اس کی بیوی شوبھیتا لاونیا کو دو سال قید اور فیکس 10ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ۔