ضلع جگتیال میں ویلیج پارک کا قیام عمل میں لانے عہدیداروں کو کلکٹرکی ہدایت

   

جگتیال۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر منڈلوں کے مستقر پر 10 ایکڑ اراضی پر وسیع پیمانے پر ولیج پارک کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ضلع کلکٹر جی روی نے شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ کی 11 تاریخ کو منعقد ہونے والے جواہر نوودیا کے داخلوں کے اہلیتی امتحانات میں غیر تدریسی عملہ کو نگرانکاری کے فرائض کی انجام دہی کیلئے مقرر کریں۔نائب تحصیلداروں کو بحیثیت اسکواڈ مقرر کرتے ہوئے نقل نویسی نہ ہونے دیں۔تمام محکمہ جات کی جانب سے ای۔آفس میں فائیلوں کو زیر التواء نہ ہونے دیا جائے۔طلباء کے اسکالر شپ میں تاخیر نہ ہونے دی جائے۔ہریتا ہارم میں کی جانے والی زائد پودوں کی شجر کاری کی عاجلانہ تکمیل کی جائے۔پائپ لائن کیلئے سڑکوں نہیں توڑا جاسکتا ہے۔کاموں کی تاخیر سے منظوری ہونے پر اس سے متعلقہ کاموں کی بھی بحالی کی جائے۔کاموں کی عاجلانہ منظوری کیاقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی محترمہ جے. ارونا سری، آر ڈی او جگتیال مادھوری آر ڈی او کورٹلہ ونودکمار،ضلعی عہدیداران اور دیگر موجود تھے۔