40 ایکڑ اراضی وقف بورڈ کے حوالے ، عدالتی احکام کے بعد حکام کی کارروائی
حیدرآباد۔7جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کو ضلع نرمل میں موجود اوقافی اراضیات پر قبضوں کی برخواستگی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور 42 ایکڑ 8 گنٹے اوقافی اراضی ضلع انتظامیہ اور محکمہ مال کے عہدیداروں نے پنچ نامہ کرتے ہوئے وقف بورڈ کے ذمہ داروں کے حوالہ کرنے کے اقدامات کئے ۔ صدرنشین بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان نے عدالت کے احکامات کے سلسلہ میںبتایا کہ کیپٹن حامد رضا جو کہ مشائخ درگاہ مسجد بھینسہ کے متولی ہیں نے مسلسل جدوجہد کے بعد قابضین کے خلاف احکام حاصل کئے ہیں۔ صدرنشین بورڈ نے عدالتی احکامات کے مطابق فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ اراضیات کو وقف بورڈ کے حوالہ کرنے کے لئے ضلع کلکٹر نرمل جناب مشرف فاروقی کے علاوہ آرڈی او بھینسہ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اوقافی عہدیداروں کواوقافی جائیداد کے قبضہ کے حصول میں مدد کی جائے جس پر ضلع کلکٹر نے آرڈی اوکے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو عدالت کے احکام کے مطابق وقف جائیداد پر موجود قبضہ کی برخواستگی اور جائیداد کی وقف بورڈ کو حوالگی کے اقدامات کی ہدایت دی جس پر تحصیلدار بھینسہ نے فوری سروے نمبر 162‘164 اور 165 میں موجود جملہ 40ایکڑ8 گنٹہ اراضی کا پنچ نامہ کرتے ہوئے انسپکٹر آڈیٹر وقف بورڈ کے حوالہ دستاویزات کئے ۔ ضلع نرمل ‘ بھینسہ میں لب سڑک موجود اس انتہائی قیمتی اوقافی اراضی پر برسوں سے کاشتکاری کی جار ہی تھی اور قابض کاشتکاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ عدالت میں مقدمہ لڑرہے ہیں لیکن وقف بورڈ کے مجاز عہدیداروں نے بتایا کہ اس قیمتی اوقافی اراضی پر کوئی کرایہ یا اجازت کے بغیر کی جانے والی کاشتکاری کو وقف بورڈ کی جانب سے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا او رنہ ہی ناجائز قابضین کی حوصلہ افزائی کے لئے کسی قسم کی کوشش کی گئی اسی لئے اس مقدمہ میں کامیابی حاصل ہوئی اور آج وقف بورڈ کو 40 ایکڑ اراضی حاصل ہوپائی ہے۔ جناب کیپٹن حامد رضانے نرمل میں تحصیلدار اور محکمہ مال کے عہدیداروں سے وقف بورڈ کے حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اراضی کے حصول کے امور کی نگرانی کی اور بعدازاں انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشائخ درگاہ مسجد کی وسیع و عریض قیمتی اوقافی اراضی جو درج اوقاف ہے اس پر سیاسی مدد حاصل کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے اور وہ بہ حیثیت متولی مشائخ درگاہ مسجد ادارہ کے تحت گزٹ میں درج اراضی پر موجود قبضہ جات کی برخواستگی کے لئے کوشش کر رہے ہیں جس میں آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ مال کے عہدیداروں اور انسپکٹر آڈیٹر وقف بورڈنے بتایا کہ صدرنشین بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان کی جانب سے ضلع کلکٹر نرمل ‘ آرڈی او بھینسہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے فوری طور پر نمائندگی کرتے ہوئے انہیں قبضہ حاصل کرنے میں اوقافی عہدیداروں کی مدد کرنے کی تاکید کے سبب یہ ممکن ہوا۔مذکروہ اراضی پر قابض کاشتکاروں نے محکمہ مال اور وقف بورڈ کے عہدیداروں کو حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں ناکامی کے بعد کاشتکاروں نے بتایا کہ ان کی کپاس کی فصل تیار ہے اور ایسی صورت میں وقف بورڈ اور محکمہ مال کے عہدیداروں نے قبضہ حاصل کیا ہے ۔ م