ضلع نظام آباد میں گذشتہ دو دنوں میں کورونا کے 200 مثبت کیس

   

نظام آباد ۔ضلع نظام آباد میں کرونا کی وباء میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے گذشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً 200 پازیٹیو کیس ظاہر ہوئے ہیں اور اب تک ضلع نظام آباد میں 2634 کرونا کے کیس ظاہر ہوئے ہیں جس میں 1687 ایکٹیو کیسس ہے اور اب تک 825 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں اور 75 افرادکی موت واقع ہوئی ہے اور کرونا میں سب سے زیادہ مرد متاثر ہورہے ہیں ان میں بیشتر نوجوان شامل ہے ۔ ضلع نظام آباد میں ماہ مارچ میں 61 کیسس ظاہر ہوئے تھے اس کے بعد ایک ماہ تک ایک بھی کیس ظاہر نہیں ہوا تھا لیکن لاک ڈائون میں نرمی کے بعد مہاراشٹرا اور دیگر مقامات سے مہاجر مزدوروں کی آمد اور حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات کا ہر روز دورہ کے باعث ضلع میں کرونا میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ماسک کے گھومنا عام ہوتا جارہا ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہیں جرمانہ عائد نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام بے خوف ہوکر گھوم رہی ہے ۔ ضلع نظام آباد میں 20تا 40 عمر یافتہ افراد کے علاوہ امراض میں مبتلا افراد سب سے زیادہ کرونا سے متاثر ہورہے ہیں جس کی وجہ قواعد کیخلاف ورزی ہے اور احتیاطی تدابیر کا عدم استعمال کرنے سے کرونا میں اضافہ کا باعث بنتا جارہا ہے ۔
آرمور میں موسمی بیماریوں کا خدشہ ، نالیوں کی صفائی کا مطالبہ
آرمور۔آرمور میونسپل وارڈ نمبر 20اور 22 کی عوام نے میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون، میونسپل کمشنر شیلجا،اور متعلقہ وارڈ کونسلرس سے مطالبہ کیا کہ موسم برسات کی وجہہ سے مچھر کی کثرت اور نالیوں میں گندگی جمع ہوجانے کی وجہ سے موسمی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے نالیوں کی صفائی، جراشیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ،اور بارش کی وجہہ سے سڑکوں پر جگہ جگہ ہو ئے گڑھوں میں مورم اندازی کی جانے کی ضرورت ہے ۔