ضلع پریشد میدک کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

   

سڑکوں کے کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے عہدیداروں کو پدما دیویندر ریڈی کی ہدایت
میدک : ضلع پرشید میدک کی جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں چیرپرسن ضلع پریشد ہیمالتا گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ایم ایل اے ایم پدمادیویندر ریڈی ، ایم ایل سی ایس سبھاش ریڈی ، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی پریتما سنگھ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ پدما دیویندر ریڈی نے خطاب میں بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے ضلع میدک میں ریتی کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدک کے منڈلوں میں سی سی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 28 کرو ڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے پنچایت راج کے سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کو دیہاتوں میں منظور شدہ سڑکوں کی ترقی کے کاموں کو جنگی خطوط پر عمل میں لانے کی ہدایت دی ۔ ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ ضلع میں پہلا ڈوز ویکسین لینے والے 112 فیصد ہیں ۔ پہلے ڈوز میں ریاست تلنگانہ میں ضلع میدک دوسرے مقام پر ہے ۔ اس طرح سیکنڈ ڈوز میں 100 فیصد نشانے مکمل کیا گیا ہے اور بوسٹر ڈوز اب تک ضلع میں 9 ہزار افراد کو دیئے گئے ہیں ۔ مسٹر وینکٹیشور راؤ نے مزید واضح کرتے ہوئے بتایا کہ 15 تا 17 سال والے نوجوانوں میں 37 ہزار افراد کو ڈوز دیا گیا ہے جو 98 فیصد نشانے مکمل ہوا ہے ۔ ایم ایل سی میدک سبھاش ریڈی نے ضلع پریشد ایگزیکٹیو آفیسر سیلش کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں قائم شدہ نئے منڈلوں کے منڈل پریشد آفس میں اسٹاف کی قلت اور فرنیچر کی قلت دور کی جائے ۔ اس اجلاس میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پریشد مسٹر وی شیلش ، ایڈیشنل کلکٹر رمیش ریڈی ، ضلع اگریکلچرل آفیسر پرشورام نائک ، پنچایت راج انجنیئرس ، وائس چیرپرسن ضلع پریشد محترمہ لاوانیا ریڈی ، ارکان ضلع پریشد ، ارکان معاون ضلع پریشد ، منڈل پریشد صدور کے علاوہ مختلف دفاتر کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔