ضلع کاماریڈی میں نمایاں خدمات پر پولیس عہدیداروں کو ایوارڈس

   

کاماریڈی :محکمہ پولیس کی جانب سے عوام میں بہترین خدمت انجام دینے کیلئے پولیس کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی کے تحت بہترسے بہتر خدمت انجام دینے والے عہدیداروں کو ڈی جی پی تلنگانہ مہندر ریڈی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے ۔ ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر مہندر ریڈی نے ضلع ایس پی شویتا ریڈی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور ورٹیکل نظام کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا ہر پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ورٹیکل سرویس کے تحت عہدیداروں کو ذمہ داریاں حوالے کی جارہی ہے اسی کے تحت کاماریڈی ضلع میں بہترین خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ضلع کاماریڈی میں ورٹیکل سرویس کے تحت بہتر ین خدمت انجام دینے والے سب انسپکٹر ٹرافک سید مظہر ، ایس ایچ او بچکندہ ، کرشنا کرائم ورٹیکل کے تحت نظام آباد ، کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں خدمت انجام دینے والے کانسٹیبلس پرساد ، رمیش گوڑ بلو کورٹ ورٹیکل کے تحت ریکروٹ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں خدمات انجام دینے والے کے روی ، وینکٹ راملو ، روی ، انجنیلوکو تلنگانہ ڈی جی پی کی جانب سے ایوارڈ عطاء کرتے ہوئے توصیف نامہ فراہم کیا ۔ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے ٹرافک سب انسپکٹر سید مظہر الدین کو ایوارڈ حوالے کیا اور مبارکباد پیش کی ۔ ٹرافک سب انسپکٹر سید مظہر گذشتہ 2سالوں سے بہترین خدمت انجام دیتے ہوئے ٹرافک مسائل حل کرنے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

کاروان اردو کی جڑچرلہ میں آمد
جڑچرلہ ۔ کاروان اردو کی جڑچرلہ میں آمد ماہانہ روشن ستارے کے علاوہ مختلف اردو کے فروغ کیلئے بے حد ضروری و لازمی سمجھا جانے والے مختلف رسالوں کی رکنیت سازی مہم کی ایک نشست خانقاہ سلطانیہ پیر طریقت ابوالعرفان حضرت محمد سلطان الدین چشتی و میرزائی (سلطان منزل ) واقع نزد مدینہ مسجد محلہ فضل بنڈہ بادے پلی میں رکنیت سازی مہم کا مرکز قائم کیا گیا ۔ اردو اکیڈیمی کی جانب سے شائع کردہ ماہنامہ ’’ روشن ستارے ‘‘ کی رکنیت سازی کیلئے ( سلطان منزل ) پر اردو اکیڈیمی کے عہدیداران سردار سلیم صاحب کی سرپرستی میں رکنیت سازی کاونٹر لگاکر رکنیت سازی کی ( سلطان منزل ) فضل بنڈہ بادے پلی میں 4 تا 6 بجے غالباً مغرب کے قریب یہ مرکز قائم کیا گیا ۔ جہاں کثیر تعداد میں محبان رادو نے ماہنامہ ’’ روشن ستارے ‘‘ کی رکنیت سازی حاصل کی ۔ اس موقع پر جناب محمد علی داشن ، محمد عبدالمقیت ، خواجہ امتیاز الدین اظہر ، محمد عرفان چشتی ، ضیاء سلطانی ، جعفر کاظمی ، معین الدین نے سالانہ رکنیت حاصل کی ۔ اس موقع پر جناب سردار سلیم نے انہیں رکنیت سازی کی رسید حوالے کی ۔ اس موقع پر جڑچرلہ کے محبان اردو ادب کی شخصیات کی کثیر تعداد دیکھی گئی ۔