محبوب نگر ۔29 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں محکمہ ریلوے کی طرف سے شروع کئے گئے کاموں کا محبوب نگر ایم پی ڈی کے ارونا ، ضلع کلکٹر خوشبو گپتا نے ریلوے حکام اور ریونیو حکام کے ساتھ جائزہ لیا۔ محبوب نگر ۔ دھون ڈبل ریلوے لائن کے کاموں سے متعلق اراضی کے حصول کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ زمین کے حصول میں تیزی لائی جائے اور لائننگ کا کام مکمل کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ محبوب نگر ٹاؤن میں ٹی ڈی گٹہ میں نئے منظورشدہ کاموں کاجلد آغاز کیا جانا چاہئے ۔ انھوں نے تجویز دی کہ ریلوے کی جانب سے شروع کئے گئے انڈر پاسز کو جلد مکمل کیا جائے ۔ ایڈیشنل کلکٹر ( ریونیو) ہری پریہ ، آر ڈی او نوین ، ریلوے کے ڈپٹی چیف انجینئر سنجے کمار ، ایگزیکٹیو انجینئر صوبیہ اور دیگر نے شرکت کی ۔