ضلع کلکٹر یاسمین باشا سے نئے بلدیہ کمشنر بی تروپتی کی خیرسگالی ملاقات

   

کورٹلہ/15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے نئے کمشنر کے طور پر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے والے بی تروپتی نے بروز چہارشنبہ ضلع جگتیال کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا اڈیشنل کلکٹر مسٹر ایل بی دیواکر سے ڈسٹرکٹ کلکٹر آفیس جگتیال پہونچ کر خیر سگالی ملاقات کی ۔ کلکٹریٹ کو آنے والے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر تروپتی کلکٹریٹ میں کلکٹریٹ چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ اور پودا حوالے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر نے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو مبارکباد پیش کی ۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے جوش و خروش کے ساتھ کام کرنے کو کہا ۔ انہوں نے ملازمین سے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ نبھاتے ہوئے عوام کا دل جیتنے کو کہا ۔