طارق انصاری تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے صدرنشین مقرر

   

حیدرآباد3 ۔مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نظام آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر لیڈر طارق انصاری کو تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کا صدرنشین مقرر کیا ۔ پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے آج جی او ایم ایس 11 جاری کیا۔ جی او کے مطابق صدرنشین کی میعاد جائزہ حاصل کرنے سے 3 سال رہے گی۔ اقلیتی کمیشن صدرنشین کے تقرر کیلئے علحدہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ حکومت نے کمیشن ارکان کا تقرر نہیں کیا ۔ بتایا جاتاہے کہ عنقریب ارکان کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ طارق انصاری نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور احکام تقرر حاصل کئے۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر موثر عمل کو یقینی بنائیں گے۔طارق انصاری تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرچکے ہیں اور وہ ایم ایل سی و چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا کے بااعتماد رفقاء میں شمار کئے جاتے ہیں۔ر