طالبان کو انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے ہوں گے : امریکہ

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کیلئے جو امریکہ یا اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارہ کے مطابق اعلامیے میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔