شاہ جہاں پور17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنسی استحصال اور نہاتے وقت کا ویڈیو بنانے کا الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کے قلم بند بیان کے بعد سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سوامی چنیمآنند کی حالت پیر کو بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے دیر رات ان کی صحت کی جانچ کی اور مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔چنمیآنند پر الزام لگانے والی طالبہ کا کل پیر کو مجسٹریٹ کے سامنے بیان درج کرایا گیا۔طالبہ نے دفعہ 164 کے تحت بیان درج کرایا ہے جس کے تحت جانچ ایجنسی ایس آئی ٹی چنمیآنند پر عصمت دری کی دفعہ لگا کر کبھی بھی گرفتار کر سکتی ہے ۔