طاہر بن حمدان کی حلف برداری تقریب بودھن کے سرکردہ قائدین کی شرکت

   

بودھن ۔5 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج حج ہاؤز حیدرآباد میں واقع دفتر اُردو اکیڈیمی میں منعقدہ نونامزد چیرمین اُردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ جناب طاہر بن حمدان کی رسم تقریب حلف برداری میں بودھن و ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں اور محبان اُردو کی کثیرتعداد حج ہاؤز پہنچ کر نونامزد چیرمین کی رسم تقریب حلف برداری میں شرکت کی ، جن میں قابل ذکر سابقہ چیرمین بلدیہ بودھن و سابقہ ڈائرکٹر وقف بورڈ متحدہ ریاست اے پی محمد غوث الدین ، سابقہ چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن شیخ محی الدین پاشاہ ، سابق ایم ایل سی نرسا ریڈی ، محمد ناظم علی موظف پرنسپل ، سید عنایت علی ، ٹی سینو کے علاوہ بودھن کے صحافی اور طاہر بن حمدان کے دوست احباب کی کثیرتعداد نے نونامزد چیرمین کی کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کی اور اُنھیں مبارکباد پیش کی ۔