طلاق شدہ بیوی کی عصمت ریزی کا پروفیسرپر الزام‘ مقدمہ درج

,

   

علی گڑھ۔ علی گڑھ کے ایک پروفیسرجو اپنی بیوی کوواٹس ایپ پر تین طلاق دینے کا ملزم بھی ہے‘ پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف اب اپنی طلاق شدہ بیوی کی مبینہ عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ب

یوی کی شکایت پر مذکورہ 58سالہ پروفیسر کے خلاف چہارشنبہ کے روز ائی پی سی کی دفعہ 376(عصمت ریزی) اور 506(مجرمانہ منشاء) کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے کہاکہ ملزمین نے ایک دیڑھ سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی۔

مذکورہ عورت کا الزام تھا کہ شوہر نے اس کو واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعہ تین طلاق کی ادائیگی کے ساتھ اپنی زندگی سے الگ کردیاتھا۔سرکل افیسر انل سمانیا نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے

۔تازہ شکایت کے مطابق سال2017میں پیش ائے واقعہ کے بعد سے وہ اپنی بیٹے او ربیٹی کی ہمراہ الگ گھر میں مقیم ہے۔ یہ شوہر اپنے بچوں سے ملاقات کے لئے وہاں اکثر آیا کرتا ہے